پنجاب کونسل آف دی آرٹس کے زیر اہتمام معروف سینئر اسٹیج فنکار آصف اقبال کی یاد میں تعزیتی ریفرنس منعقد ہوا
سٹیج فنکار آصف اقبال کی یاد میں تعزیتی ریفرنس،ای ڈی پنجاب کونسل سمیت فنکارروں کی شرکت

مزید خبریں
لاہور۔27ستمبر (اے پی پی):پنجاب کونسل آف دی آرٹس کے زیر اہتمام معروف سینئر اسٹیج فنکار آصف اقبال کی یاد میں تعزیتی ریفرنس منعقد ہوا۔ایگزیکٹو ڈائریکٹر پنجاب کونسل آف دی آرٹس محبوب عالم چوہدری سمیت نسیم وکی، قیصر پیا، خالد معین بٹ، طاہر نوشاد، گوشی خان اور سرفراز وکی سمیت دیگر فنکاروں نے ریفرنس میں شرکت کی۔شرکاء نے مرحوم آصف اقبال کی تھیٹر کے شعبے میں طویل فنی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ محبوب عالم چوہدری نے کہا کہ آصف اقبال جیسے فنکاروں کی خدمات کو یاد رکھنا اجتماعی ذمہ داری ہے۔ تقریب کے اختتام پر مرحوم کے صاحبزادوں و سینئر فنکاروں میں یادگاری شیلڈز تقسیم اور مرحوم کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی گئی۔







