فرانس میں پاکستان کی سفیر ممتاز زہرا بلوچ نے فرانسیسی سینیٹ میں منعقدہ گلوبل یوتھ ڈپلومیسی فورم میں ایک اعلیٰ سطحی پینل میں شرکت کی جس میں "سفارت کاری کے راستے: سفارتی کیریئر، بین الاقوامی خدمت اور پیشہ ورانہ تناظر” پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
سفیر ممتاز زہرا بلوچ کی فرانسیسی سینیٹ میں گلوبل یوتھ ڈپلومیسی فورم کے اعلیٰ سطحی پینل میں شرکت ،سفارت کاری کی بدلتی ہوئی نوعیت، مکالمے اور مختلف ثقافتوں کے درمیان رابطے کی اہمیت پر گفتگو

مزید خبریں
پیرس۔27ستمبر (اے پی پی):فرانس میں پاکستان کی سفیر ممتاز زہرا بلوچ نے فرانسیسی سینیٹ میں منعقدہ گلوبل یوتھ ڈپلومیسی فورم میں ایک اعلیٰ سطحی پینل میں شرکت کی جس میں "سفارت کاری کے راستے: سفارتی کیریئر، بین الاقوامی خدمت اور پیشہ ورانہ تناظر” پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

پاکستانی سفارتخانہ کی "ایکس” پر پوسٹ کے مطابق اس موقع پر پاکستان کی سفیر نے اظہار خیال کرتے ہوئے سفارت کاری کے شعبے میں کیریئر کی عملی حقیقتوں، سفارت کاری کی بدلتی ہوئی نوعیت، مکالمے اور تعاون کی اہمیت اور مختلف ثقافتوں کے درمیان مؤثر رابطے کی ضرورت پر روشنی ڈالی۔







