زرِ مبادلہ کے ملکی ذخائر میں جاری مالی سال کے دوران 3.50 ارب ڈالر اضافہ ہوا،سٹیٹ بینک

زرِ مبادلہ کے ملکی ذخائر میں جاری مالی سال کے دوران مجموعی طور پر 3.50 ارب ڈالر اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔ سٹیٹ بینک کے مطابق جون 2026 کے اختتام پر زرِ مبادلہ کے ملکی ذخائر کا حجم 23.23 ارب ڈالر تھا جس میں ایس بی پی کے پاس موجود ذخائر 18.376 ارب ڈالر جبکہ کمرشل بینکوں کے ذخائر 4.87 ارب ڈالر تھے۔

اسلام آباد۔28ستمبر (اے پی پی):زرِ مبادلہ کے ملکی ذخائر میں جاری مالی سال کے دوران مجموعی طور پر 3.50 ارب ڈالر اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔ سٹیٹ بینک کے مطابق جون 2026 کے اختتام پر زرِ مبادلہ کے ملکی ذخائر کا حجم 23.23 ارب ڈالر تھا جس میں ایس بی پی کے پاس موجود ذخائر 18.376 ارب ڈالر جبکہ کمرشل بینکوں کے ذخائر 4.87 ارب ڈالر تھے۔18 ستمبر کو ختم ہونے والے ہفتے میں زرِ مبادلہ کے ملکی ذخائر بڑھ کر 26.81 ارب ڈالر ہوگئے،

سٹیٹ بینک کے ذخائر 21.38 ارب ڈالر جبکہ کمرشل بینکوں کے ذخائر 5.402 ارب ڈالر ریکارڈ کیے گئے۔ جاری مالی سال کے دوران سٹیٹ بینک کے زرِ مبادلہ کے ذخائر میں مجموعی طور پر 3.04 ارب ڈالر جبکہ کمرشل بینکوں کے ذخائر میں 553 ملین ڈالر کا اضافہ ہوا۔ سٹیٹ بینک کے مطابق موجودہ زرِ مبادلہ کے ذخائر ملک کی تقریبا 3.48 ماہ کی درآمدی ضروریات پوری کرنے کے لیے کافی ہیں۔