ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی پاکستان (ٹی ڈی اے پی)نے کہا ہے کہ جرمنی میں 16 سے 17 مارچ تک منعقد ہونے والی بین الاقوامی تجارتی نمائش ’’آئی ٹی بی برلن 2027‘‘ میں شرکت کے لئے 23 اکتوبر تک درخواستیں جمع کرائی جاسکتی ہیں ۔
جرمنی میں بین الاقوامی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے درخواستیں 23 اکتوبر تک طلب

مزید خبریں
اسلام آباد۔28ستمبر (اے پی پی):ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی پاکستان (ٹی ڈی اے پی)نے کہا ہے کہ جرمنی میں 16 سے 17 مارچ تک منعقد ہونے والی بین الاقوامی تجارتی نمائش ’’آئی ٹی بی برلن 2027‘‘ میں شرکت کے لئے 23 اکتوبر تک درخواستیں جمع کرائی جاسکتی ہیں ۔
ٹی ڈی اے پی کے مطابق نمائش میں ٹوور آپریٹرز ،ٹریول ایجنٹس،ایئر لائنز اور اسی شعبے سے وابستہ افراد و ادارے اپنی مصنوعات عالمی خریداروں کے سامنے پیش کرنے کے ساتھ ساتھ اپنے کاروباری معاملات طے کرسکیں گے۔ نمائش کے حوالے سے مزید تفصیلات اتھارٹی کی ویب سائٹ سے حاصل کی جاسکتی ہیں۔








