ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتیں ایک ہفتے کے دوران مستحکم رہیں۔پاکستان کے ادارہ برائے شماریات کے اعداد و شمار کے مطابق 24 ستمبر کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران ملک کے شمالی شہروں اور علاقوں میں سیمنٹ کی فی بوری اوسط ریٹیل قیمت 1553 روپے ریکارڈ کی گئی جو گزشتہ ہفتے بھی 1553 روپے تھی۔
ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں استحکام

مزید خبریں
اسلام آباد۔28ستمبر (اے پی پی):ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتیں ایک ہفتے کے دوران مستحکم رہیں۔پاکستان کے ادارہ برائے شماریات کے اعداد و شمار کے مطابق 24 ستمبر کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران ملک کے شمالی شہروں اور علاقوں میں سیمنٹ کی فی بوری اوسط ریٹیل قیمت 1553 روپے ریکارڈ کی گئی جو گزشتہ ہفتے بھی 1553 روپے تھی۔
اسی طرح جنوبی شہروں اور علاقوں میں سیمنٹ کی فی بوری اوسط ریٹیل قیمت 1547 روپے رہی جو گزشتہ ہفتے بھی 1547 روپے تھی۔اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ ہفتے اسلام آباد میں سیمنٹ کی فی بوری اوسط ریٹیل قیمت 1527 روپے، راولپنڈی میں 1,513 روپے، گوجرانوالہ میں 1600 روپے، سیالکوٹ میں 1550 روپے، لاہور میں 1600 روپے، فیصل آبادمیں 1550 روپے، سرگودھا میں1582 روپے، ملتان میں 1597 روپے، بہاولپور میں 1560 روپے، پشاور 1553 میں روپے اور بنوں میں 1450 روپے ریکارڈ کی گئی۔
اسی طرح 24 ستمبر کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران کراچی میں سیمنٹ کی فی بوری اوسط ریٹیل قیمت 1470 روپے، حیدرآباد میں 1520 روپے، سکھر میں 1610 روپے، لاڑکانہ میں 1523 روپے، کوئٹہ میں 1560 روپے اور خضدار میں 1600 روپے ریکارڈ کی گئی۔








