چیئرپرسن بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سینیٹر روبینہ خالد نےکہا ہے کہ درست اور مستند معلومات تک رسائی باخبر اور مضبوط جمہوریت کے لیے ناگزیر ہے،معلومات تک رسائی ہر شہری کا بنیادی آئینی حق ہے۔ پیر کو معلومات تک رسائی کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ عوام کو درست، مستند اور قابلِ اعتماد معلومات کی فراہمی شفاف معاشرے کی بنیاد ہے،معلومات تک رسائی کے حق …
معلومات تک رسائی ہر شہری کا بنیادی آئینی حق ہے، سینیٹر روبینہ خالد

مزید خبریں
اسلام آباد۔28ستمبر (اے پی پی):چیئرپرسن بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سینیٹر روبینہ خالد نےکہا ہے کہ درست اور مستند معلومات تک رسائی باخبر اور مضبوط جمہوریت کے لیے ناگزیر ہے،معلومات تک رسائی ہر شہری کا بنیادی آئینی حق ہے۔ پیر کو معلومات تک رسائی کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ عوام کو درست، مستند اور قابلِ اعتماد معلومات کی فراہمی شفاف معاشرے کی بنیاد ہے،معلومات تک رسائی کے حق کا تحفظ ایک شفاف اور جوابدہ معاشرے کے لیے ضروری ہے۔
سینیٹر روبینہ خالد نے کہا کہ ڈیجیٹل پلیٹ فارمز اور مصنوعی ذہانت کے دور میں مستند معلومات کی اہمیت مزید بڑھ گئی ہے،شہریوں کو مستند معلومات تک آسان اور بروقت رسائی فراہم کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے،غلط اور گمراہ کن معلومات کے پھیلاؤ کی روک تھام کے لیے درست معلومات کی فراہمی ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ معلومات تک رسائی شفافیت، احتساب اور عوامی اعتماد کو فروغ دیتی ہے،عوام کو اپنے حقوق اور دستیاب سہولیات سے آگاہ کرنے کے لیے مستند معلومات تک رسائی ضروری ہے
انہوں نے کہا کہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام مستحق خواتین کو پروگرام سے متعلق درست اور بروقت معلومات کی فراہمی کوخصوصی اہمیت دیتا ہے،مستحقین کو ان کے حقوق اور سہولیات سے آگاہ کرنا بی آئی ایس پی کی ترجیحات میں شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کے حقِ معلومات شفافیت اور مستند معلومات کی فراہمی کے لیے اقدامات جاری رکھیں گے۔








