سینیٹر عبدالقادر کی سربراہی میں پاکستانی پارلیمانی وفد منیلا پہنچ گیا، بین الاقوامی مالیاتی کانفرنس میں شرکت کرے گا

سینیٹر عبدالقادر کی قیادت میں سینیٹ کا پارلیمانی وفد فلپائن کے دارالحکومت منیلا پہنچ گیا ۔ سینیٹ سیکرٹریٹ کے مطا بق پارلیمانی وفد ’’خودمختار مالیاتی ادارے اور بین الحکومتی مالیاتی تعلقات کا انتظام: مضبوط معیشت اور جامع اقتصادی ترقی کے فروغ کی جانب‘‘ کے عنوان سے منعقدہ دو روزہ بین الاقوامی کانفرنس میں شرکت کرے گا۔

اسلام آباد/منیلا ۔28ستمبر (اے پی پی):سینیٹر عبدالقادر کی قیادت میں سینیٹ کا پارلیمانی وفد فلپائن کے دارالحکومت منیلا پہنچ گیا ۔ سینیٹ سیکرٹریٹ کے مطا بق پارلیمانی وفد ’’خودمختار مالیاتی ادارے اور بین الحکومتی مالیاتی تعلقات کا انتظام: مضبوط معیشت اور جامع اقتصادی ترقی کے فروغ کی جانب‘‘ کے عنوان سے منعقدہ دو روزہ بین الاقوامی کانفرنس میں شرکت کرے گا۔

وفد میں سینیٹر وقار مہدی بھی شامل ہیں۔ کانفرنس 28 تا 29 ستمبر 2026 کو منعقد ہو رہی ہے جس میں مختلف ممالک کے پارلیمانی نمائندے، مالیاتی اداروں کے سربراہان، ماہرینِ معیشت اور پالیسی ساز شریک ہیں۔