ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے دو ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 5 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ او سی اے سی ، پی پی آئی ایس اور انڈسٹری کے اعدادوشمار کے مطابق جاری مالی سال کے پہلے دو ماہ میں 3.046 ملین ٹن پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات ریکارڈ کی گئیں جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 2.89 ملین ٹن …
ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے دو ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 5 فیصد اضافہ

مزید خبریں
اسلام آباد۔28ستمبر (اے پی پی):ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے دو ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 5 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ او سی اے سی ، پی پی آئی ایس اور انڈسٹری کے اعدادوشمار کے مطابق جاری مالی سال کے پہلے دو ماہ میں 3.046 ملین ٹن پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات ریکارڈ کی گئیں جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 2.89 ملین ٹن کے مقابلے میں 5 فیصد زیادہ ہیں۔ اگست میں 1.810 ملین ٹن پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات ہوئیں جو جولائی میں 1.236 ملین ٹن اور گزشتہ سال اگست میں 1.50 ملین ٹن تھیں۔
اعدادوشمار کے مطابق مالی سال کے پہلے دو ماہ میں 2.12 ملین ٹن خام تیل کی درآمدات ریکارڈ کی گئیں جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 1.620 ملین ٹن کے مقابلے میں 31 فیصد زیادہ ہے۔ اگست میں 1.23 ملین ٹن خام تیل کی درآمدات ہوئیں جو جولائی کے 0.89 ملین ٹن کے مقابلے میں 39 فیصد اور گزشتہ سال اگست کے 0.811 ملین ٹن کے مقابلے میں 53 فیصد زیادہ ہے۔ مالی سال کے پہلے دو ماہ میں 0.835ملین ٹن پٹرول کی درآمدات ریکارڈ کی گئیں جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 1.045 ملین ٹن کے مقابلے میں 20 فیصد کم ہے۔
اگست میں 0.489 ملین ٹن پٹرول کی درآمدات ریکارڈ کی گئیں جو جولائی کے 0.345 ملین ٹن کے مقابلے میں 42 فیصد زیادہ اور گزشتہ سال اگست کے 0.516 ملین ٹن کے مقابلے میں 5 فیصد کم ہے۔ اعدادوشمار کے مطابق مالی سال کے پہلے دو ماہ میں 83 ہزار 497 میٹرک ٹن ہائی سپیڈ ڈیزل کی درآمدات ریکارڈ کی گئیں جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 0.206 ملین ٹن کے مقابلے میں 60 فیصد کم ہیں۔








