وزیراعظم آزاد کشمیر کا دورہ بھمبر، جاتلاں انٹری پوائنٹ پر شاندار استقبال کیا گیا

وزیراعظم آزاد کشمیر بیرسٹر افتخار گیلانی نے بھمبرکا دورہ کیا جہاں ان کا پرتپاک خیرمقدم کیاگیا۔یہاں جاری بیان کے مطابق جاتلاں انٹری پوائنٹ پر وزیراعظم آزاد کشمیر کا شاندار استقبال کیاگیا۔سپیکر اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی خصوصی دعوت پر وزیراعظم بھمبر پہنچے۔

بھمبر ۔28ستمبر (اے پی پی):وزیراعظم آزاد کشمیر بیرسٹر افتخار گیلانی نے بھمبرکا دورہ کیا جہاں ان کا پرتپاک خیرمقدم کیاگیا۔یہاں جاری بیان کے مطابق جاتلاں انٹری پوائنٹ پر وزیراعظم آزاد کشمیر کا شاندار استقبال کیاگیا۔سپیکر اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی خصوصی دعوت پر وزیراعظم بھمبر پہنچے۔

سپیکر چوہدری طارق فاروق، رکن قانون ساز اسمبلی چوہدری رزاق ،سابق رکن کشمیر کونسل راجہ بابر علی ذوالقرنین اور سینئر لیگی رہنما راجہ مقصود کی قیادت میں وزیراعظم کا استقبال کیاگیا۔وزیراعظم آزاد کشمیر پر گل پاشی کی گئی، کارکنان نے ڈھول کی تھاپ پر رقص کیا ،اس موقع پر مسلم لیگی کارکنان، عہدیداران اور عوام کی بڑی تعداد موجود تھی۔