آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت پنجاب کے متعدد علاقوں میں کہیں کہیں بارش کا امکان ہے تاہم دیگر علاقوں میں موسم خشک رہے گا
آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پنجاب کے متعدد علاقوں میں بارش کا امکان

مزید خبریں
لاہور۔28ستمبر (اے پی پی):آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت پنجاب کے متعدد علاقوں میں کہیں کہیں بارش کا امکان ہے تاہم دیگر علاقوں میں موسم خشک رہے گا ۔ ترجمان محکمہ موسمیات کے مطابق مری، گلیات، راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم، سیالکوٹ، خوشاب، سرگودھا، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، فیصل آباد، اوکاڑہ، قصور، لاہور، حافظ آباد، منڈی بہائوالدین،ساہیوال، پاکپتن، وہاڑی، ڈیرہ غازی خان، بہاولنگر، بہاولپور اور ملحقہ علاقوں میں بارش، تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ اس دوران کہیں کہیں موسلادھار بارش اور ژالہ باری بھی ہو سکتی ہے۔ صوبے کے دیگر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔ ترجمان کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مری، گلیات، راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم، سیالکوٹ، خوشاب، سرگودھا، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، فیصل آباد، اوکاڑہ، قصور، لاہور، حافظ آباد، منڈی بہائوالدین، ساہیوال، پاکپتن، وہاڑی، ڈیرہ غازی خان، بہاولنگر، بہاولپور اور ملحقہ علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ اس دوران کہیں کہیں موسلادھار بارش اور ژالہ باری بھی ہو ئی۔ صوبے کے دیگر علاقوں میں موسم خشک رہا۔گزشتہ روز شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 26 اور زیادہ سے زیادہ 31سینٹی گریڈرہا جبکہ ہوا میں نمی کی شرح 53 فیصدریکارڈ کی گئی ۔اسی طرح لا ہور میں آلودگی کی مجموعی شرح 138فیصد رہی جبکہ شہر کے مختلف علاقوں میں ایئر کوالٹی انڈیکس فیز فائیو ڈی ایچ اے میں 132، برکی روڈ 105،اے آر سی لاہور 105،ماڈل ٹائون 144، ائیر واچ پاکستان 168،عسکری ٹین84، بیدیاں روڈ 124اور علامہ اقبال ٹاون میں 114ایئر کوالٹی انڈیکس ریکارڈ کیا گیا۔







