پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات و سینیئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے بہاولپور میں انتخابی کامیابی پر عوام اور پارٹی قیادت کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ اللہ تعالی کا شکر ہے جس نے مسلم لیگ (ن) کو فتح عطا کی،بہاولپور کے عوام کا مسلم لیگ (ن) پر اعتماد کرنے پر شکریہ ادا کرتے ہیں
بہاولپور کا فیصلہ مسلم لیگ (ن) کی کارکردگی کے حق میں ہے، مریم اورنگزیب

مزید خبریں
لاہور۔28ستمبر (اے پی پی):پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات و سینیئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے بہاولپور میں انتخابی کامیابی پر عوام اور پارٹی قیادت کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ اللہ تعالی کا شکر ہے جس نے مسلم لیگ (ن) کو فتح عطا کی،بہاولپور کے عوام کا مسلم لیگ (ن) پر اعتماد کرنے پر شکریہ ادا کرتے ہیں۔جاری اپنے ایک بیان میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ بہاولپور نے قائد محمد نواز شریف،وزیراعظم محمد شہباز شریف اور وزیراعلی مریم نواز کی کارکردگی کو ووٹ دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ بہاولپور کے عوام نے وزیراعلی مریم نواز شریف کی گرین بس،ستھرا پنجاب،گرین پنجاب اور اپنی چھت، اپنا گھر جیسے منصوبوں کی حمایت کی ہے۔انہوں نے کہا کہ بہاولپور کے عوام نے پنجاب میں50 ہزار کلومیٹر سڑکوں کا جال بچھانے،صحت کے نظام میں بہتری،کلینکس آن ویل،مفت ادویات اور علاج کی سہولیات کی فراہمی کو سراہتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے حق میں فیصلہ دیا ہے۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ بہاولپور نے مریم نواز فیلڈ ہسپتال، مریم نواز ہیلتھ کلینکس،بچوں کی تعلیم اور سکولوں میں مفت کھانے کی فراہمی کے اقدامات کو بھی ووٹ دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ عوام نے پنجاب میں امن کے قیام اور صوبے کی تاریخی ترقی کے پروگرام پر اعتماد کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ بہاولپور کے عوام جانتے ہیں کہ وعدوں کی تکمیل کی ضمانت صرف مسلم لیگ (ن) ہے۔عوام نے خدمت،ترقیاتی منصوبوں اور کارکردگی کی سیاست پر اعتماد کا اظہار کیا ہے۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ بہاولپور کا فیصلہ مسلم لیگ (ن) کی کارکردگی کے حق میں ہے،جس پر وہ بہاولپور کے عوام اور پارٹی قیادت کو مبارکباد پیش کرتی ہیں۔







