تکافل پروٹیکشن تک ڈیجیٹل رسائی کے لئے جوبلی لائف انشورنس اور اولاڈوک کے درمیان اہم شراکت کا آغاز

جوبلی لائف انشورنس کمپنی لمیٹڈ ، ونڈو تکافل آپریشنز نے اولاڈوک کے ساتھ ایک سٹریٹجک ڈیجیٹل تعاون کا معاہدہ کیا ہے

اسلام آباد۔28ستمبر (اے پی پی):جوبلی لائف انشورنس کمپنی لمیٹڈ ، ونڈو تکافل آپریشنز نے اولاڈوک کے ساتھ ایک سٹریٹجک ڈیجیٹل تعاون کا معاہدہ کیا ہے ، اس معاہدے سے اولاڈوک کے صارفین کو اس کے مستحکم ڈیجیٹل ہیلتھ کیئر پلیٹ فارم کے ذریعے جوبلی لائف کے رضاکارانہ اور سالانہ بنیاد پر قابلِ تجدید ٹرم تکافل سلوشنز کی مختلف سہولیات تک باآسانی رسائی حاصل ہوگی۔پیرکو جاری بیان کے مطابق یہ شراکت جوبلی لائف کے ،ڈیجیٹل ہیلتھ کیئر پلیٹ فارم کے ذریعے اپنے تکافل سلوشنزکی فراہمی سے لوگوں کو مالی تحفظ تک آسان رسائی دینے کے عزم کی عکاسی کرتی ہے ۔اس شراکت کے ذریعے اولاڈوک کے صارفین صحت سے متعلق سہولیات کے ساتھ مختلف پروٹیکشن سلوشنزبھی باآسانی حاصل کر سکیں گے ۔اس اقدام سے ڈیجیٹل آپشنز کے ذریعے تکافل کو مزید قابلِ رسائی، بامعنی اور آسان بنانے کے جوبلی لائف کے عزم کو مزیدتقویت ملے گی ۔ڈیجیٹل پلیٹ فارم کے ذریعے دستیاب تکافل سلوشنز میں جوبلی ہاسپٹلائزیشن کیش ری ایمبرسمنٹ تکافل پلان، جوبلی پرسنل ایکسیڈنٹ تکافل پلان، جوبلی انکم پروٹیکشن تکافل پلان، جوبلی ہیلتھ تکافل پلان اور کینسر کور تکافل پلان شامل ہیں۔ یہ سلوشنز مالی تحفظ کی مختلف ضروریات پوری کرنے کے لئے تیار کئے گئے ہیں جن میں صحت کے اخراجات، ذاتی حادثات، آمدنی کا تسلسل اور سنگین بیماریوں سے تحفظ شامل ہیں۔یہ شراکت اس امر کا اظہار ہے کہ ڈیجیٹل جدت، آسان رسائی اور صارفین کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے پروٹیکشن سلوشنزکی فراہمی جوبلی لائف انشورنس کی اہم ترجیح ہے اس کے ساتھ ساتھ ڈیجیٹل صارفین کی بدلتی ہوئی ضروریات کو بھی پورا کرتی ہے ۔یہ اشتراک اولاڈوک کے ڈیجیٹل ہیلتھ کیئر ایکو سسٹم کو بھی مزید تقویت دیتا ہے کیونکہ اس کے صارفین کو متعلقہ مالی تحفظ تک رسائی ایک ایسے ڈیجیٹل پلیٹ فارم کے ذریعے حاصل ہوگی جس سے وہ پہلے ہی واقف اور استفادہ کر رہے ہیں۔اس شراکت کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے جوبلی لائف انشورنس کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر سیلز اینڈ مارکیٹنگ سہیل فخر نے کہا کہ ہماری توجہ اس بات پر مرکوز ہے کہ پروٹیکشن سے متعلق سہولیات کو مزید آسان اور قابلِ رسائی بنایا جائے اور ڈیجیٹل پارٹنرشپس اس کوشش کا ایک اہم حصہ ہیں۔ اولاڈوک جیسے پلیٹ فارمز کے ساتھ اشتراک کے ذریعے ہم صارفین تک ایسے ذرائع سے رسائی حاصل کر سکتے ہیں جو پہلے ہی ان کی روزمرہ زندگی کا حصہ ہیں اور اس طرح متعلقہ تکافل پروٹیکشن مزید آسانی سے قابلِ رسائی بنا سکتے ہیں۔اس اشتراک کے بارے میں تبصرہ کرتے ہوئے اولاڈوک کے ہیڈ آف کمرشلز، سید علی رضا شیرازی نے کہا کہ ہماری ہمیشہ سے یہ کوشش رہی ہے کہ اپنے صارفین کے لیے صحت کی سہولیات پر مشتمل ایک مزید جامع ایکو سسٹم تشکیل دیا جائے ۔ متعلقہ مالی تحفظ تک رسائی ان ڈیجیٹل ہیلتھ کیئر خدمات کی تکمیل کرتی ہے جن پر ہمارے صارفین پہلے ہی انحصار کرتے ہیں۔ اس طرح ایک مانوس ڈیجیٹل پلیٹ فارم کے ذریعے صحت کی سہولیات اور مالی تحفظ کو ایک دوسرے کے مزید قریب لانے میں مدد ملتی ہے ۔یہ شراکت پاکستان بھر کے صارفین کے لیے صحت اور مالی تحفظ کو مزید قابلِ رسائی، سہل اور ڈیجیٹل ذرائع سے مربوط بنانے کی جانب ایک اہم قدم ہے ۔