چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے راولپنڈی اسلام آباد بیورو جرنلسٹس ایسوسی ایشن (ربجا) کے انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے والے نومنتخب صدر سید مجاہد نقوی، جنرل سیکرٹری چوہدری محمد شفیق، نائب صدور نصرت عباس شاہ، آصف ہمدانی، فاروق احمد اور مجاہد بھٹی، جوائنٹ سیکرٹری رضوان چوہان سمیت دیگر نومنتخب عہدیداران کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے
چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کی ربجا کے نومنتخب عہدیداران کو مبارکباد

مزید خبریں
اسلام آباد۔28ستمبر (اے پی پی):چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے راولپنڈی اسلام آباد بیورو جرنلسٹس ایسوسی ایشن (ربجا) کے انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے والے نومنتخب صدر سید مجاہد نقوی، جنرل سیکرٹری چوہدری محمد شفیق، نائب صدور نصرت عباس شاہ، آصف ہمدانی، فاروق احمد اور مجاہد بھٹی، جوائنٹ سیکرٹری رضوان چوہان سمیت دیگر نومنتخب عہدیداران کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔ اپنے تہنیتی پیغام میں چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ ربجا کے نومنتخب عہدیداران کا انتخاب صحافی برادری کی جانب سے ان کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور قیادت پر بھرپور اعتماد کا مظہر ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ نومنتخب قیادت صحافی برادری کی فلاح و بہبود، پیشہ ورانہ امور کے فروغ اور راولپنڈی اسلام آباد کے صحافیوں کو درپیش مسائل کے حل کے لیے موثر کردار ادا کرے گی۔ سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ آزاد، ذمہ دار اور غیر جانب دار صحافت جمہوری معاشرے کی مضبوطی اور قومی معاملات پر عوامی رائے کی تشکیل میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔ صحافت عوام کو درست اور بروقت معلومات کی فراہمی، عوامی مسائل کو اجاگر کرنے اور حکومتی اداروں تک عوام کی آواز پہنچانے کا اہم ذریعہ ہے۔چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ راولپنڈی اور اسلام آباد کے صحافی ملکی سطح پر اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریاں انجام دینے کے ساتھ ساتھ قومی و عوامی اہمیت کے امور کو اجاگر کرنے میں بھی نمایاں کردار ادا کر رہے ہیں۔ انہوں نے ربجا کے نومنتخب عہدیداران کے لیے کامیابی اور نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے توقع ظاہر کی کہ وہ صحافتی اقدار کے فروغ اور صحافی برادری کے مسائل کے حل کے لیے اپنی ذمہ داریاں احسن انداز میں ادا کریں گے۔








