آئی جی اسلام آباد کیپٹن (ر) محمد سہیل چوہدری نے تھانہ آبپارہ کا دورہ کیا اور SIPS پروٹوکولز کے تحت جاری ترقیاتی کاموں، پولیس افسران و اہلکاروں کو دستیاب سہولیات اور مجموعی انتظامات کا جائزہ لیا۔
آئی جی اسلام آباد کا تھانہ آبپارہ کا دورہ، ترقیاتی کاموں اور پولیس سہولیات کا جائزہ

مزید خبریں
اسلام آباد۔28ستمبر (اے پی پی):آئی جی اسلام آباد کیپٹن (ر) محمد سہیل چوہدری نے تھانہ آبپارہ کا دورہ کیا اور SIPS پروٹوکولز کے تحت جاری ترقیاتی کاموں، پولیس افسران و اہلکاروں کو دستیاب سہولیات اور مجموعی انتظامات کا جائزہ لیا۔پولیس ترجمان کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد کیپٹن (ر) محمد سہیل چوہدری نے تھانہ آبپارہ کا دورہ کیا جہاں انہوں نے SIPS پروٹوکولز کے تحت جاری ترقیاتی کاموں، پولیس افسران و اہلکاروں کو دستیاب سہولیات اور مجموعی انتظامات کا معائنہ کیا۔اس موقع پر آئی جی اسلام آباد نے مصالحتی کمیٹی کے اراکین سے بھی ملاقات کی اور شہریوں کے مسائل کے حل، باہمی مشاورت اور عوامی سہولت سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا۔کیپٹن (ر) محمد سہیل چوہدری نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ جاری ترقیاتی کام مقررہ معیار کے مطابق بروقت مکمل کئے جائیں اور تھانے میں پولیس افسران و اہلکاروں کے لئے بہتر سہولیات کے ساتھ شہریوں کو بھی مؤثر، بروقت اور باعزت پولیس سروسز کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔آئی جی نے کہا کہ شہریوں کی سہولت اور ان کے مسائل کا بروقت حل اسلام آباد پولیس کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ انہوں نے افسران کو ہدایت کی کہ شہریوں کے ساتھ خوش اخلاقی اور پیشہ وارانہ رویہ اپناتے ہوئے پولیس سروس ڈیلیوری کو مزید مؤثر بنایا جائے۔








