پاک چائنا فرینڈشپ ہسپتال گوادر میں پاک فوج کی ماہر میڈیکل ٹیم نے بروقت اور پیچیدہ دماغی سرجری کے ذریعے ایک نوجوان کی جان بچا کر اہم طبی کامیابی حاصل کر لی
پاک چائنا فرینڈشپ ہسپتال گوادر میں پاک فوج کی میڈیکل ٹیم نے دماغی سرجری کر کے نوجوان کی جان بچا لی

مزید خبریں
گوادر ۔29ستمبر (اے پی پی):پاک چائنا فرینڈشپ ہسپتال گوادر میں پاک فوج کی ماہر میڈیکل ٹیم نے بروقت اور پیچیدہ دماغی سرجری کے ذریعے ایک نوجوان کی جان بچا کر اہم طبی کامیابی حاصل کر لی ۔ گوادر کے رہائشی 17 سالہ نوجوان سلمان کو ٹریفک حادثے میں سر پر گہرے زخم آئے تھے، جسے انتہائی تشویشناک حالت میں ہسپتال لایا گیا۔ ہسپتال میں دستیاب محدود طبی وسائل اور آلات کے باوجود پاک فوج کے سرجنز اور میڈیکل عملے نے ہنگامی بنیادوں پر طویل اور پیچیدہ نیورو سرجری انجام دے کر نوجوان کی جان بچائی۔ نوجوان کے لواحقین نے میڈیکل ٹیم کی پیشہ ورانہ مہارت اور فرض شناسی کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاک فوج کی جانب سے گوادر کے پسماندہ عوام کے لیے بروقت طبی سہولیات کی فراہمی اور دکھی انسانیت کی خدمت قابلِ ستائش ہے۔








