وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں خوارجیوں کے خلاف کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز پر سکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ کارکردگی کو سراہا ہے
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں کامیاب آپریشنز پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین

مزید خبریں
اسلام آباد۔29ستمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں خوارجیوں کے خلاف کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز پر سکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ کارکردگی کو سراہا ہے۔وزارت داخلہ سے جاری بیان کے مطابق محسن نقوی نے کہا کہ سکیورٹی فورسز کے بہادر سپوتوں نے بروقت اور مؤثر کارروائیاں کرتے ہوئے فتنہ الخوارج کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملایا ہے۔ انہوں نے خیبرپختونخوا کے قبائلی ضلع خیبر کے علاقے باڑہ میں 5 اور بلوچستان کے ضلع چاغی کے علاقے نوکچہ میں 2 خوارجیوں کو جہنم واصل کرنے پر جوانوں کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی تعریف کی۔محسن نقوی نے کہا کہ خوارجی دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف سکیورٹی فورسز کی مسلسل اور کامیاب کارروائیوں کو پوری قوم قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔انہو ں نے مزید کہا کہ سکیورٹی فورسز کے بہادر جوان اور افسران ہمارا فخر ہیں اور پوری قوم کو اپنے محافظوں پر ناز ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ان شاء اللہ عوام کی مکمل حمایت کے ساتھ ملک کی دھرتی سے خوارجیوں اور دہشت گردی کے ناسور کا مکمل خاتمہ کر کے دم لیں گے۔








