پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پر مندی کارحجان

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں منگل کو کاروبار کے آغاز پر مندی کا رجحان رہا اور کے ایس ای 100 انڈیکس 24.92 پوائنٹس کی کمی کے بعد 170400 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا

اسلام آباد۔29ستمبر (اے پی پی):پاکستان سٹاک ایکسچینج میں منگل کو کاروبار کے آغاز پر مندی کا رجحان رہا اور کے ایس ای 100 انڈیکس 24.92 پوائنٹس کی کمی کے بعد 170400 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا۔ابتدائی سیشن کے دوران مجموعی طور پر 569 کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہو رa، جن میں سے 257 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ، 204 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں کمی جبکہ 108 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ ابتدائی سیشن میں مجموعی طور پر 216.45 ملین حصص کا لین دین ہوا جن کی مالیت 8.73 ارب روپے رہی۔جن کمپنیوں کے حصص میں نمایاں کاروبار ہوا، ان میں سینرجی پاکستان کے 28.56 ملین، ویوز ہوم اپلائنسز کے 17.78 ملین جبکہ ایس جی پاور لمیٹڈ کے 15.36 ملین حصص کا لین دین شامل ہے۔

مزید خبریں