صدرِ مملکت کا بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کارروائیوں پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین

صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کارروائیوں پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین کرتے ہوئے کہا ہے کہ پوری قوم کو سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں کی جرات و بہادری پر فخر ہے،دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں بھرپور انداز میں جاری رہیں گی

اسلام آباد۔29ستمبر (اے پی پی):صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کارروائیوں پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین کرتے ہوئے کہا ہے کہ پوری قوم کو سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں کی جرات و بہادری پر فخر ہے،دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں بھرپور انداز میں جاری رہیں گی۔منگل کو ایوان صدر کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت نے کہا کہ سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے مؤثر حکمتِ عملی کے ذریعے دہشت گردوں کے مذموم عزائم ناکام بنائے،دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں بھرپور انداز میں جاری رہیں گی: صدر مملکت نے پاکستان نے عالمی امن کے قیام اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اپنے ہزاروں بہادر سپوتوں اور بیٹیوں کی قربانیاں دی ہیں،پاکستانی قوم اور اس کی بہادر مسلح افواج میں پاکستان، خطے اور دنیا میں امن و استحکام کے دشمنوں کی کوششوں کو ناکام بنانے کا عزم اور صلاحیت موجود ہے۔صدر مملکت نے کہا کہ دوست ممالک اور اتحادیوں کے تعاون سے امن و استحکام کے دشمنوں کی ہر کوشش کو ناکام بنایا جائے گا۔

مزید خبریں