نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 81 ویں اجلاس میں شرکت کے بعد پی آئی اے کی پرواز سےاسلام آباد واپس پہنچ گئے
نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے بعد پی آئی اے کی پرواز سے وطن واپس پہنچ گئے

مزید خبریں
اسلام آباد۔29ستمبر (اے پی پی):نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 81 ویں اجلاس میں شرکت کے بعد پی آئی اے کی پرواز سےاسلام آباد واپس پہنچ گئے۔ترجمان دفتر خارجہ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق دورے کے دوران نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ نے وزیر اعظم کے ہمراہ اعلیٰ سطح کے اجلاسوں اور ملاقاتوں میں شرکت کی۔انہوں نے مختلف ممالک کے ہم منصبوں کے ساتھ بھی ملاقاتیں کیں۔ انہوں نے اقوام متحدہ اور او آئی سی کے اجلاسوں میں شرکت کی اور ای سی او وزراء کونسل کے 27 ویں غیر رسمی اجلاس کی صدارت کی۔ نائب وزیر اعظم نے مصنوعی ذہانت اور وبائی امراض کی تیاری سے متعلق اعلیٰ سطح کے اجلاسوں سے بھی خطاب کیا۔ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ نے فلسطین اور جموں و کشمیر کے بارے میںt پاکستان کے اصولی موقف کا اعادہ کیا۔ انہوں نے علاقائی امن و استحکام کے فروغ کے لیے مذاکرات اور سفارت کاری کو برقرار رکھنے کی اہمیت پر بھی زور دیا۔








