برطانیہ کے کنفیڈریشن آف ٹورازم اینڈ ہاسپیٹیلٹی کے نمائندگان اسد وڑائچ اور اسٹیو بیک ورتھ کا نیوٹیک ہیڈکوارٹرز کا دورہ

برطانیہ کے کنفیڈریشن آف ٹورازم اینڈ ہاسپیٹیلٹی کے نمائندگان اسد وڑائچ اور اسٹیو بیک ورتھ کا نیوٹیک ہیڈکوارٹرز کا دورہ

اسلام آباد۔29ستمبر (اے پی پی):برطانیہ کے کنفیڈریشن آف ٹورازم اینڈ ہاسپیٹیلٹی کے نمائندگان اسد وڑائچ اور اسٹیو بیک ورتھ نے نیشنل ووکیشنل اینڈ ٹیکنیکل ٹریننگ کمیشن (نیوٹیک) کے ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا اور ایگزیکٹو ڈائریکٹر محمد عامر جان سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران وزیر اعظم یوتھ سکلز ڈویلپمنٹ پروگرام کے تیسرے مرحلے کے تحت دو ہزار سے زائد سرٹیفکیٹس کے اجرا ء کے بعد آئندہ کے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

فریقین نے برطانیہ کے آفکوال کے تحت باقاعدہ تسلیم شدہ اہلیتی اسناد کے حصول، نیوٹیک کے تربیتی پروگراموں میں شریک امیدواروں کے لئے بین الاقوامی سطح کی سرٹیفکیشن کو مزید مضبوط بنانے اور ہنرمند افراد کے لئے عالمی مواقع بڑھانے سے متعلق امور پر گفتگو کی۔ ملاقات میں پیشہ وارانہ تربیت کے معیار کو بین الاقوامی تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے اور پاکستانی ہنرمند نوجوانوں کی عالمی سطح پر قابلیت اور روزگار کے مواقع بہتر بنانے کے لئے تعاون کے آئندہ لائحہ عمل پر بھی غور کیا گیا۔

مزید خبریں