سی ڈی اے کی وفاقی دارالحکومت میں وسیع پیمانے پر شجرکاری مہم تیزی سے جاری

وفاقی وزیر داخلہ سید محسن رضا نقوی کی ہدایات اور چیئرمین سی ڈی اے کی نگرانی میں کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کی وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں وسیع پیمانے پر شجرکاری مہم تیزی سے جاری ہے

اسلام آباد۔29ستمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر داخلہ سید محسن رضا نقوی کی ہدایات اور چیئرمین سی ڈی اے کی نگرانی میں کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کی وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں وسیع پیمانے پر شجرکاری مہم تیزی سے جاری ہے۔اس مہم کا مقصد اسلام آباد کے منفرد سرسبز تشخص کو مزید مضبوط بنانا اور شہریوں کے ساتھ ساتھ ملکی و غیر ملکی سیاحوں کوصاف ستھرا، صحت مند، خوبصورت اور خوشگوار ماحول فراہم کرنا ہے۔سی ڈی اے کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اس سلسلے میں گرین بیلٹس کی بہتری، عوامی مقامات کی تزئین و آرائش، اہم شاہراہوں اور سڑکوں کے اطراف شجرکاری اور شہر کے نمایاں مقامات اور اہم کوریڈورز کو مزید خوبصورت بنانے پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔ چیئرمین سی ڈی اے کی موثر اور فعال نگرانی میں سی ڈی اے کا انوائرمنٹ ونگ اسلام آباد بھر میں شجرکاری اور لینڈ سکیپنگ کی سرگرمیوں میں بھرپور انداز میں مصروف عمل ہے۔ چیئرمین سی ڈی اے نے متعلقہ شعبوں کو ہدایت کی ہے کہ موزوں مقامات پر شجرکاری کو یقینی بنایا جائے اور نئے لگائے جانے والے پودوں اور درختوں سمیت گرین ایریاز کی مناسب دیکھ بھال اور موثر نگہداشت کی جائے۔

اس مہم میں زیادہ سے زیادہ شجرکاری ہی نہیں بلکہ پودوں کی بہتر نشوونما، بقا اور طویل المدتی بنیادوں پر سرسبز ماحول کے فروغ کو بھی خصوصی اہمیت دی جا رہی ہے۔سی ڈی اے اسلام آباد میں درخت اور سبزہ ہوا کے معیار کو بہتر بنانے، ماحولیاتی آلودگی میں کمی کے علاوہ شہریوں کے لیے صحت مند اور خوشگوار ماحول کی فراہمی میں اہم کردار ادا کرنے کے لیے کوشاں ہے۔ سی ڈی اے کی شجرکاری مہم اسلام آباد کو مزید پائیدار، صحت مند اور ماحولیاتی طور پر مضبوط وفاقی دارالحکومت بنانے میں بھی معاون ثابت ہوگی۔شجرکاری کا یہ اقدام اسلام آباد میں ماحول دوست سرگرمیوں اور سیاحت کے فروغ کے حوالے سے بھی خصوصی اہمیت کا حامل ہے۔ وفاقی دارالحکومت اپنے سرسبز و شاداب ماحول، دلکش قدرتی مناظر، خوبصورت پارکس، تفریحی سہولیات اور تاریخی و اہم مقامات کی وجہ سے منفرد مقام رکھتا ہے۔ شہر میں مزید شجرکاری، خوبصورت لینڈ سکیپنگ، سڑکوں کے اطراف سبزہ، بہتر انداز میں پارکس کی دیکھ بھال اور دلکش عوامی مقامات اسلام آباد کے حسن کو مزید نکھاریں گے اور شہریوں، ملکی و غیر ملکی سیاحوں کے لیے ایک خوشگوار اور یادگار تجربہ فراہم کریں گے۔

چیئرمین سی ڈی اے کی نگرانی میں انوائرمنٹ ونگ کی جانب سے لینڈ سکیپنگ، تزئین و آرائش، ماحولیاتی تحفظ اور عوامی مقامات کی بہتری سے متعلق دیگر اقدامات بھی بیک وقت جاری ہیں تاکہ شجرکاری مہم کے مثبت اثرات شہر بھر میں نمایاں ہوں۔ چیئرمین سی ڈی اے نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ اسلام آباد کے سرسبز تشخص کا تحفظ اور اس میں مزید اضافہ ایک مسلسل عمل ہے جس کے لیے مستقل توجہ، موثر دیکھ بھال اور اجتماعی ذمہ داری ضروری ہے۔ شہریوں نے اسلام آباد کی خوبصورتی میں اضافہ کیلئے سی ڈی اے کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ شجرکاری مہم کے ذریعے وفاقی دارالحکومت کو مزید خوبصورت، صاف، سرسبز، محفوظ، ماحول دوست اور سیاح دوست بنایا جا رہا ہے جبکہ اسلام آباد کے منفرد قدرتی تشخص کو آئندہ نسلوں کے لیے محفوظ رکھنے پر بھی خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔سی ڈی اے نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ وفاقی وزیر داخلہ سید محسن رضا نقوی کی ہدایات اور چیئرمین سی ڈی اے کی موثر نگرانی میں اسلام آباد بھر میں شجرکاری، لینڈ سکیپنگ، تزئین و آرائش، ماحولیاتی تحفظ اور گرین بیوٹیفکیشن کے اقدامات کو مزید تیز کیا جائے گا ت

اکہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کو ایک جدید، پائیدار، گرین اور عالمی معیار کے شہر کے طور پر مزید ترقی دی جا سکے، جو اپنے شہریوں، ملکی و غیر ملکی سیاحوں اور دنیا بھر سے آنے والے مہمانوں کو بہترین، صحت مند اور خوشگوار ماحول فراہم کرے۔

مزید خبریں