وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی سٹینڈرڈ چارٹرڈ بینک کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سے ملاقات، مختلف مالیاتی و کیپیٹل مارکیٹ لین دین میں بینک کے تعاون کو سراہا
وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی سٹینڈرڈ چارٹرڈ بینک کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سے ملاقات، مختلف مالیاتی و کیپیٹل مارکیٹ لین دین میں بینک کے تعاون کو سراہا

مزید خبریں
لندن۔29ستمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر خزانہ و محصولات سینیٹر محمد اورنگزیب نے منگل کولندن میں سٹینڈرڈ چارٹرڈ بینک کے چیف ایگزیکٹو آفیسر بل ونٹرز سے ملاقات کی۔وزیر خزانہ نے پاکستان کے لیے سٹینڈرڈ چارٹرڈ بینک کی مسلسل معاونت اور مختلف مالیاتی و کیپیٹل مارکیٹ لین دین میں بینک کے تعاون کو سراہا۔وزارت خزانہ سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں پاکستان میں جاری ڈھانچہ جاتی اصلاحات اور حالیہ معاشی صورت حال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات کے دوران حکومت پاکستان اور سٹینڈرڈ چارٹرڈ بینک کے درمیان مستقبل میں تعاون کے مختلف شعبوں پر بھی گفتگو ہوئی جن میں ٹوکنائزیشن، بین الاقوامی سکوک اور دیگر مالیاتی مواقع شامل ہیں۔ فریقین نے اس امرکابھی جائزہ لیا کہ یورپ، مشرق وسطی اور ایشیا میں سٹینڈرڈ چارٹرڈ بینک کا مضبوط سرمایہ کار نیٹ ورک پاکستان کے لیے مسلسل سرمایہ کار رابطہ کاری کو فروغ دینے اور عالمی مالیاتی منڈیوں میں پاکستان کی بہتر تشہیر و نمایاں حیثیت یقینی بنانے میں اہم کردار ادا کرسکتا ہے۔
ملاقات میں حکومت کے نجکاری پروگرام کی معاونت کے لیے ممکنہ کیپیٹل مارکیٹ لین دین پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا جس میں خریداری و فروخت اور دونوں اطراف سرمایہ کاری کے مواقع شامل ہیں۔ وزیراعظم کے مشیر برائے نجکاری محمد علی اور وزیر خزانہ کے مشیر عمر خان بھی اس موقع پر موجود تھے۔








