بلڈ پریشر، شوگر اور دیگر خطرات سے بروقت آگاہی مستقبل میں دل کی بیماری سے بچا سکتی ہے، ڈاکٹر اختر بندیشہ

بلڈ پریشر، شوگر اور دیگر خطرات سے بروقت آگاہی مستقبل میں دل کی بیماری سے بچا سکتی ہے، ڈاکٹر اختر بندیشہ

اسلام آباد۔29ستمبر (اے پی پی):معروف ماہر امراض قلب ،ڈائریکٹر کیتھ لیب پمز ڈاکٹر اختر بندیشہ نے کہا ہے کہ بلڈ پریشر، شوگر اور دیگر خطرات سے بروقت آگاہی مستقبل میں دل کی بیماری سے بچا سکتی ہے،دل کا معاملہ نازک ہے ،احتیاط اور بروقت تشخیص قیمتی زندگی بچاسکتی ہے۔منگل کو نیشنل ہارٹ ڈے کے موقع پر اپنے پیغام میں ڈاکٹر اختر بندیشہ نے کہاکہ ایک شخص بظاہر مکمل طور پر صحت مند محسوس کر سکتا ہے جبکہ ہائی بلڈ پریشر، ذیابیطس، خون میں کولیسٹرول کی زیادتی یا تمباکو نوشی خاموشی سے اس کے دل کے لئے خطرہ بڑھادیتی ہیں۔

ورلڈ ہارٹ فیڈریشن کے 2026 کے کنٹری پروفائل کے مطابق پاکستان میں 2024 کے دوران امراضِ قلب اور خون کی شریانوں کی بیماریوں (کارڈیو ویسکولر ڈیزیز) کے باعث اندازاً 3 لاکھ 47 ہزار 133 افراد جاں بحق ہوئے۔ورلڈ ہارٹ فیڈریشن کی 2026 کی ورلڈ ہارٹ ڈے مہم ’’ڈونٹ مس اے بیٹ‘‘ میں دل کی بیماریوں کی بروقت شناخت، دل کی صحت کے تحفظ اور بروقت طبی اقدامات کی اہمیت اجاگر کی گئی ہے۔طبی ماہرین کا کہنا ہےکہ باقاعدگی سے صحت کا معائنہ کوئی عیش و عشرت نہیں بلکہ بیماریوں سے بچاؤ کا ایک اہم ذریعہ ہے۔

مزید خبریں