چینی کے برآمدی عمل کو تیز کیا جائے اور زیر التوا ضروری کارروائی فوری طور پر مکمل کی جائے، نائب وزیراعظم کی ہدایت

چینی کے برآمدی عمل کو تیز کیا جائے اور زیر التوا ضروری کارروائی فوری طور پر مکمل کی جائے، نائب وزیراعظم کی ہدایت

اسلام آباد۔29ستمبر (اے پی پی):نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے تمام متعلقہ وزارتوں کو ہدایت کی ہے کہ چینی کے برآمدی عمل کو تیز کیا جائے اور زیر التوا ضروری کارروائی فوری طور پر مکمل کی جائے، تاکہ چینی کی صنعت اور گنے کے کاشتکاروں کو معاونت فراہم کرنے، زرمبادلہ کے حصول میں اضافہ کرنے اور ملکی صارفین کے مفادات کے تحفظ کو یقینی بنایا جا سکے۔

وزارت خارجہ کے ترجمان کے دفتر سے جاری بیان کے مطابق نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی زیر صدارت اضافی چینی کی برآمد سے متعلق کابینہ کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں 2 لاکھ میٹرک ٹن چینی کی برآمد کے طریقہ کار کو حتمی شکل دے دی گئی جبکہ چینی کی قیمتوں کی باقاعدہ نگرانی کیلئے مانیٹرنگ کمیٹی کی منظوری بھی دی گئی۔

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ نے تمام متعلقہ وزارتوں کو ہدایت کی کہ اس عمل کو تیز کیا جائے اور زیر التوا ضروری کارروائی فوری طور پر مکمل کی جائے، تاکہ چینی کی صنعت اور گنے کے کاشتکاروں کو معاونت فراہم کرنے، زرمبادلہ کے حصول میں اضافہ کرنے اور ملکی صارفین کے مفادات کے تحفظ کو یقینی بنایا جا سکے۔اجلاس میں وزیر قومی غذائی تحفظ، وزیر موسمیاتی تبدیلی، معاون خصوصی وزیراعظم طارق باجوہ، سیکرٹری تجارت، سیکرٹری قومی غذائی تحفظ و تحقیق اور وفاقی و صوبائی محکموں کے دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔

مزید خبریں