اوگرا کا بدھ کیلئے پٹرولیم مصنوعات کی ایکس ڈپو قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری
اوگرا کا بدھ کیلئے پٹرولیم مصنوعات کی ایکس ڈپو قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری
اسلام آباد۔29ستمبر (اے پی پی):اوگرا نے حکومتی پٹرولیم پرائسنگ میکنزم کے تحت کل (بدھ)کے لئے پٹرولیم مصنوعات کی ایکس ڈپو قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ بدھ کو پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 73 پیسے فی لٹر کمی کی گئی ہے جس کے بعد نئی قیمت 402 روپے 24 پیسے ہو گئی ہے۔ اسی طرح پٹرول کی قیمت میں 1 روپے 49 پیسے فی لٹر کمی کے بعد نئی قیمت 387 روپے 54 پیسے مقرر کی گئی ہے۔
پیٹرولیم ڈویژن نے کہا ہے کہ اعلان کردہ قیمتیں عالمی مارکیٹ میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں سے منسلک ہیں، عالمی مارکیٹ میں تبدیلیوں، پلاٹس ریٹس، پریمیم اور دیگر اخراجات کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کیا گیا۔









