وزیراعظم محمد شہباز شریف اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 81ویں اجلاس میں شرکت کے بعد وطن واپس پہنچ گئے

وزیراعظم محمد شہباز شریف اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 81ویں اجلاس میں شرکت کے بعد وطن واپس پہنچ گئے

اسلام آباد۔30ستمبر (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 81ویں اجلاس میں شرکت کے بعد وطن واپس پہنچ گئے۔ وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وطن واپسی پر وزیر داخلہ محسن نقوی ،وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ اور وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے وزیر اعظم کا استقبال کیا۔وزیراعظم محمد شہباز شریف نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 81ویں اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کی۔وزیراعظم نے جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب میں پاکستان کا مؤقف مؤثر انداز میں پیش کیا۔وزیراعظم نے عالمی رہنماؤں اور اعلیٰ حکام سے اہم دوطرفہ و کثیرالجہتی ملاقاتیں کیں۔وزیراعظم نے عالمی سطح پر امن، سلامتی، ترقی اور باہمی تعاون کے فروغ کے لیے پاکستان کا مؤقف اجاگر کیا۔ وزیراعظم نے عالمی مالیاتی اداروں اور کاروباری شخصیات سے ملاقاتوں میں پاکستان میں سرمایہ کاری اور معاشی تعاون کے فروغ پر گفتگو کی