وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کوئٹہ کے سینئر صحافی عبدالستار کاکڑ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے
وزیر اعلیٰ بلوچستان کا سینئر صحافی عبدالستار کاکڑ کے انتقال پر افسوس کا اظہار

مزید خبریں
کوئٹہ۔ 30 ستمبر (اے پی پی):وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کوئٹہ کے سینئر صحافی عبدالستار کاکڑ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ترجمان وزیر اعلیٰ ہائوس کے مطابق میر سرفراز بگٹی نے مرحوم کے اہل خانہ اور لواحقین سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرمائے، انہیں جوار رحمت میں جگہ عطا کرے اور پسماندگان کو صبر جمیل دے۔ میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ عبدالستار کاکڑ کی صحافتی خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے، ان کے انتقال سے صحافتی حلقے سینئر اور تجربہ کار صحافی سے محروم ہوگئے ہیں.







