پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پی پی پی کے دیرینہ کارکن انور جان میرانی کے انتقال پر گہرے دکھ و افسوس کا اظہار کیا ہے
پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا انور جان میرانی کے انتقال پر افسوس کا اظہار

مزید خبریں
اسلام آباد۔30ستمبر (اے پی پی):پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پی پی پی کے دیرینہ کارکن انور جان میرانی کے انتقال پر گہرے دکھ و افسوس کا اظہار کیا ہے۔ بدھ کو میڈیا سیل بلاول ہائوس سے جاری بیان میں چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے مرحوم کے سوگوار خاندان سے افسوس و دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انور جان میرانی پارٹی کا اثاثہ تھے، پارٹی کے لیے ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے انور جان میرانی مرحوم کے لئے جنت الفردوس اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کی








