ڈی آئی جی اسلام آباد کا پولیس خدمت مراکز کا دوہ، سہولیات فراہمی کا جائزہ لیا

ڈی آئی جی اسلام آباد علی وسیم نے پولیس خدمت مراکز G-9 اور F-6 کا دورہ کر کے شہریوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات اور سروس ڈیلیوری کا جائزہ لیا۔

اسلام آباد۔30ستمبر (اے پی پی):ڈی آئی جی اسلام آباد علی وسیم نے پولیس خدمت مراکز G-9 اور F-6 کا دورہ کر کے شہریوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات اور سروس ڈیلیوری کا جائزہ لیا۔ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق ڈی آئی جی اسلام آباد نے پولیس سروسز کے حصول کے لئے تشریف لائے شہریوں سے ملاقات کی، ان کے مسائل اور تجاویز سنیں اور متعلقہ افسران کو آسان، شفاف، بروقت اور باعزت پولیس خدمات کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کی۔اس موقع پر ڈی آئی جی اسلام آباد علی وسیم نے کہا کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں شہریوں کو پولیس اور تھانوں سے متعلق تمام سہولیات کی فراہمی کیلئے عملی اقدامات کیے جا رہے ہیں، شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے ساتھ فوری انصاف کی فراہمی اورمسائل کی داد رسی اسلام آباد پولیس کی اولین ترجیح ہے جبکہ پولیس خدمت مراکز میں شہریوں کو سہولیات فراہم کا سلسلہ بھی جاری ہے.

مزید خبریں