شنگھائی تعاون تنظیم کے وفد کا این ڈی ایم اے ہیڈکوارٹرز کا دورہ، جدید ڈیزاسٹر مینجمنٹ سسٹم پر تفصیلی بریفنگ

مزید خبریں

جمہوریہ ترکیہ کے سفارتخانے کی جانب سے ترکیہ وظائف 2026 کیلئے منتخب پاکستانی طلبہ کے اعزاز میں تعارفی و رہنمائی پروگرام کا انعقاد اسلام آباد۔30ستمبر (اے پی پی):پاکستان میں جمہوریہ ترکیہ کے سفارتخانے نے ترکیہ وظائف 2026 کے لیے منتخب پاکستانی طلبہ کے اعزاز میں تعارفی و رہنمائی پروگرام کا انعقاد کیا جس میں نئے منتخب طلبہ، ترکیہ میں زیر تعلیم رہنے والے سابق پاکستانی طلبہ اور سفارتخانے کے نمائندگان نے شرکت کی۔ ترکیہ وظائف حکومت جمہوریہ ترکیہ کی جانب سے بیرون ملک ترک باشندوں اور متعلقہ برادریوں کے امور کے ادارے کے ذریعے فراہم کیے جاتے ہیں جن کے تحت بین الاقوامی طلبہ کو ترکیہ کی ممتاز جامعات میں انڈر گریجویٹ، ماسٹرز اور ڈاکٹریٹ کی سطح پر تعلیم حاصل کرنے کے مواقع فراہم کیے جاتے ہیں۔ سال 2026ء میں پاکستان بھر سے 112 طلبہ کو ترکیہ وظائف کے لیے منتخب کیا گیا۔ اسلام آباد میں منعقدہ تعارفی پروگرام کا مقصد اسلام آباد اور گردونواح سے تعلق رکھنے والے منتخب طلبہ کو ترکیہ میں اعلیٰ تعلیم کے آغاز سے قبل ضروری معلومات اور رہنمائی فراہم کرنا تھا۔ پروگرام کا آغاز جمہوریہ ترکیہ کے سفیر کے خطاب سے ہوا۔ انہوں نے کامیاب امیدواروں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے انہیں ترکیہ وظائف کے تعلیمی حلقے میں خوش آمدید کہا۔ سفیر نے ترکیہ اور پاکستان کے درمیان تعلیمی اور عوامی روابط کی اہمیت پر زور دیا اور طلبہ کو ترکیہ میں اپنے تعلیمی تجربے سے بھرپور استفادہ کرنے کی ترغیب دی۔ اس موقع پر ترک سابق طلبہ انجمن کے صدر نے بھی طلبہ سے خطاب کیا اور اپنے تجربات کی روشنی میں انہیں ترکیہ میں تعلیمی زندگی اور دستیاب مواقع سے آگاہ کیا۔ انہوں نے ترکیہ اور پاکستان کے درمیان دیرینہ دوستی اور تعلیمی روابط کے فروغ میں سابق طلبہ کے کردار کو اجاگر کیا۔ بعد ازاں سفارتخانے کے دفتر برائے تعلیمی مشاورت کی جانب سے طلبہ کے لیے خصوصی تعارفی نشست منعقد کی گئی جس میں پاکستان سے ترکیہ روانگی کی تیاری، ترکیہ پہنچنے کے بعد ابتدائی مراحل، جامعات میں تعلیمی و سماجی زندگی سے ہم آہنگی اور کامیاب تعلیمی سفر کے حوالے سے اہم رہنمائی فراہم کی گئی۔ پروگرام کے دوران منتخب طلبہ نے اپنا تعارف بھی کرایا اور اپنے تعلیمی پس منظر کے ساتھ ان ترک جامعات اور تعلیمی پروگراموں کے بارے میں بتایا جن میں وہ اپنی تعلیم جاری رکھیں گے۔ نشست نے طلبہ کو ایک دوسرے سے متعارف ہونے اور روانگی سے قبل ترکیہ وظائف کے سابق طلبہ اور دیگر اراکین سے رابطہ قائم کرنے کا موقع بھی فراہم کیا۔ سفارتخانہ ترکیہ نے تمام کامیاب امیدواروں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے ان کے تعلیمی سفر کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ طلبہ پر زور دیا گیا کہ وہ ترکیہ اور پاکستان کے درمیان دیرینہ دوستی کی نمائندگی کرتے ہوئے دونوں ممالک کے درمیان تعلیمی اور عوامی روابط کو مزید مضبوط بنانے میں اپنا کردار ادا کریں۔ سفارتخانہ جمہوریہ ترکیہ نے ترکیہ وظائف 2026 کے تمام منتخب طلبہ کے لیے ان کی تعلیم اور مستقبل میں کامیابی کے لیے نیک تمنائوں کا اظہار کیا۔

جمہوریہ ترکیہ کے سفارتخانے کی جانب سے ترکیہ وظائف 2026 کیلئے منتخب پاکستانی طلبہ کے اعزاز میں تعارفی و رہنمائی پروگرام کا انعقاد

اسلام آباد۔30ستمبر (اے پی پی):شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے رکن ممالک کے نمائندگان کے وفد نے نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا جہاں انہیں نیشنل ایمرجنسیز آپریشن سینٹر (این ای او سی) کے صلاحیتی دائرہ کار اور قدرتی آفات سے نمٹنے کے لئے قائم جدید ڈیجیٹل نظام پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر ملک نے ایس سی او وفد کا خیرمقدم کرتے ہوئے پاکستان کے فعال اور جدید ڈیزاسٹر مینجمنٹ فریم ورک سے آگاہ کیا۔

بریفنگ کے دوران وفد کو قدرتی آفات کی پیشگی اطلاع (ارلی وارننگ سسٹم)، ممکنہ خطرات کی نشاندہی، خطرات میں کمی کے لئے جدید ٹیکنالوجی، تحقیق اور ڈیٹا پر مبنی نظام کے موثر استعمال کے بارے میں بتایا گیا۔ اس کے علاوہ عوام تک ہنگامی صورتحال میں بروقت، مستند معلومات اور پیشگی الرٹس پہنچانے کے جدید طریقہ کار پر بھی روشنی ڈالی گئی۔

چیئرمین این ڈی ایم اے نے خطے کو موسمیاتی تبدیلیوں اور قدرتی خطرات کے اثرات سے محفوظ رکھنے کے لئے ایس سی او رکن ممالک کے درمیان مشترکہ حکمت عملی، پائیدار نظام اور مربوط اقدامات اپنانے کی تجویز پیش کی۔

انہوں نے رکن ممالک کے مابین معلومات کے بروقت تبادلے، باہمی استعداد کار میں اضافے اور تکنیکی اشتراکِ عمل کو وقت کی اہم ضرورت قرار دیا۔ایس سی او وفد نے قدرتی آفات سے نمٹنے کے لئے پاکستان میں این ڈی ایم اے کے جدید ترین نظام، پیشگی تیاریوں اور بالخصوص این ای او سی کے فعال صلاحیتی دائرہ کار کو سراہتے ہوئے اسے خطے کے لئے ایک بہترین نمونہ قرار دیا۔