سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا سینئر صحافی اور روزنامہ مدبر کے چیف ایڈیٹر سید ریاض حسین نظامی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا سینئر صحافی اور روزنامہ مدبر کے چیف ایڈیٹر سید ریاض حسین نظامی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

مزید خبریں
اسلام آباد۔30ستمبر (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے سینئر صحافی اور روزنامہ مدبر کے چیف ایڈیٹر سید ریاض حسین نظامی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔اپنے تعزیتی پیغام میں سپیکر قومی اسمبلی نے سید ریاض حسین نظامی کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
انہوں نے مرحوم سید ریاض حسین نظامی کی صحافت کے شعبے میں پیش کی جانے والی خدمات کو خراج تحسین کرتے ہوئے کہا کہ سید ریاض حسین نظامی نے صحافت کے شعبے میں اپنی طویل صحافتی خدمات کے دوران پیشہ ورانہ اور مثبت صحافتی اقدار کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کیا، ان کی وفات سے پیدا ہونے والا خلاء پر نہیں ہو سکے گا۔ انہوں نے کہا کہ مرحوم کی صحافت کے شعبے کیلئے پیش کی جانے والی خدمات تادیر یاد رکھی جائیں گی۔
سپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ مرحوم کی وفات ان کے اہلخانہ کیلئے ناقابل تلافی نقصان ہے۔سپیکر قومی اسمبلی نے مرحوم کے اہلِخانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں وہ سوگوار خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔
سپیکر قومی اسمبلی نے اللہ تعالیٰ مرحوم سید ریاض حسین نظامی کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمانے اور سوگوار خاندان کو اس ناقابل تلافی نقصان کو برداشت کرنے کیلئے صبرِ جمیل عطا فرمانے کی دعا کی۔








