انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع سے متعلق میڈیا میں گردش کرنے والا خط جعلی ہے،ترجمان ایف بی آر
انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع سے متعلق میڈیا میں گردش کرنے والا خط جعلی ہے،ترجمان ایف بی آر

مزید خبریں
اسلام آباد۔30ستمبر (اے پی پی):فیڈرل بورڈآف ریونیو(ایف بی آر) نے ٹیکس سال 2026 کے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع سے متعلق میڈیا میں گردش کرنے والے خط کو جعلی قرار دیا ہے۔
بدھ کو یہاں جاری بیان میں ترجمان ایف بی آر نے کہا ہے کہ ٹیکس سال 2026 کے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع سے متعلق میڈیا میں گردش کرنے والا خط جعلی ہے۔ترجمان نے بتایا کہ ایف بی آر کی جانب سے ایسا کوئی سرکلر جاری نہیں کیا گیا۔