ملک کےبیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کی توقع ہے،محکمہ موسمیات

ملک کےبیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کی توقع ہے،محکمہ موسمیات

اسلام آباد۔30ستمبر (اے پی پی):آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کےبیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ دن کے دوران میدانی علاقوں میں گرم رہنے کی توقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ میدانی علاقوں میں گرم رہا۔ بدھ کوریکارڈ کئے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت دادو40،سبی،روہڑی،دالبندین اور سکھر میں 39 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔