وفاقی وزیر سینیٹر اعظم نذیر تارڑ سے اسلام آباد بار کونسل اور ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے وفود کی ملاقات
وفاقی وزیر سینیٹر اعظم نذیر تارڑ سے اسلام آباد بار کونسل اور ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے وفود کی ملاقات

مزید خبریں
اسلام آباد۔30ستمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر قانون و انصاف سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ حکومت وکلاء برادری کے مسائل کے حل اور قانونی شعبے کی بہتری کے لیے اقدامات کر رہی ہے، وکلاء اور بارز کے ساتھ موثر رابطہ قانونی و عدالتی نظام کی بہتری کے لیے ضروری ہے۔ترجمان وزارت قانون و انصاف کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد بار کونسل اور ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے وفود سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
اسلام آباد بار کونسل کے وفد نے صدر علیم عباسی جبکہ ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے وفد نے چوہدری نعیم گجر کی سربراہی میں وفاقی وزیر قانون سے ملاقات کی۔ملاقات میں بارز اور وکلاء برادری کو درپیش مسائل، قانونی پیشے، بارز کی سہولیات اور وکلاء سے متعلق دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وفاقی وزیر قانون نے کہا کہ وکلاء برادری عدالتی نظام اور انصاف کی فراہمی میں اہم کردار ادا کر رہی ہے، بارز اور وکلاء کی تجاویز کو قانونی و عدالتی اصلاحات کے عمل میں اہمیت دی جاتی ہے۔انہوں نے وکلاء برادری کے مسائل کے حل کے لیے متعلقہ فورمز پر ضروری اقدامات کی یقین دہانی کرائی۔ ملاقات میں اسلام آباد ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری قاسم عباسی، پاکستان بار کونسل کے راجہ رضوان عباسی اور پراسیکیوٹر جنرل منظور احمد ججہ بھی شریک تھے۔








