وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف کی زیر صدارت حج انتظامات کے حوالے سے جائزہ اجلاس، جاری حج انتظامات اور مختلف سہولیات کے حصول پر تفصیلی بریفنگ

وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف کی زیر صدارت حج انتظامات کے حوالے سے جائزہ اجلاس، جاری حج انتظامات اور مختلف سہولیات کے حصول پر تفصیلی بریفنگ

اسلام آباد۔30ستمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف کی زیر صدارت حج انتظامات کا جائزہ اجلاس بدھ کو ہوا۔ اجلاس میں سعودی عرب میں جاری حج انتظامات اور مختلف سہولیات کے حصول پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

اجلاس میں وفاقی سیکرٹری ابرار احمد مرزا، ایڈیشنل سیکرٹری اور حج ونگ کے افسران شریک ہوئے ۔ سعودی عرب سے ڈی جی حج عبدالوہاب سومرو، ڈائریکٹر حج مکہ عارف اسلم رائو اور دیگر افسران نے اجلاس میں آن لائن شرکت کی۔

وزیر مذہبی امور نے سعودی ٹائم لائنز کے مطابق تمام سہولیات بروقت مکمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ عازمین حج کو معیاری سہولیات کے حصول کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں۔

مزید خبریں