وفاقی وزیر صحت سید مصطفیٰ کمال کا صومالی قزاقوں کی قید میں پاکستانی شہری اور مرچنٹ نیوی کے سیکنڈ آفیسر کاشف عمر کی شہادت پر گہرے افسوس اظہار
وفاقی وزیر صحت سید مصطفیٰ کمال کا صومالی قزاقوں کی قید میں پاکستانی شہری اور مرچنٹ نیوی کے سیکنڈ آفیسر کاشف عمر کی شہادت پر گہرے افسوس اظہار

مزید خبریں
اسلام آباد۔30ستمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر صحت سید مصطفیٰ کمال نے صومالی قزاقوں کی قید میں پاکستانی شہری اور مرچنٹ نیوی کے سیکنڈ آفیسر کاشف عمر کی شہادت پر گہرے افسوس اور رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔سید مصطفیٰ کمال نے شہید کاشف عمر کے لیے مغفرت، درجات کی بلندی اور اہل خانہ کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔
وفاقی وزیر صحت نے سوگوار خاندان سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شہید کاشف عمر کا سانحہ نہایت المناک اور دل دہلا دینے والا ہے۔
انہوں نے کہا کہ غم اور درد کی اس سخت گھڑی میں ہم شہید کے اہل خانہ کے ساتھ کھڑے ہیں۔سید مصطفیٰ کمال نے متعلقہ حکام پر زور دیا کہ شہید کاشف عمر کے جسد خاکی کو صومالیہ سے فوری اور باحفاظت پاکستان منتقل کرنے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر تمام تر سفارتی اور سرکاری اقدامات کیے جائیں۔







