آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی نے ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا

اسلام آباد۔30ستمبر (اے پی پی):آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ بدھ کو جاری نوٹیفکیشن کے مطابق گھریلو سلنڈر کی قیمت میں فی کلو 20 روپے 68 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی کے گھریلو سلنڈر میں 2 سو 44 روپے 14 پیسے اضافے کے بعد 11.8 کلوگرام کے ایل پی جی سلنڈر کی نئی قیمت 3 ہزار 2 سو 96 روپے 23 پیسے جبکہ فی کلو قیمت 279 روپے 34 پیسے مقرر کی گئی ہے۔اکتوبر 2026ء کے لیے ایل پی جی کی قیمتوں کا نوٹیفکیشن اوگرا کی ویب سائٹ پر دستیاب ہے۔

ایل پی جی کی پروڈیوسر قیمت سعودی آرامکو کنٹریکٹ پرائس اور امریکی ڈالر کی شرحِ مبادلہ سے منسلک ہے۔ گزشتہ ماہ کے مقابلے میں سعودی آرامکو-CP میں 9.9 فیصد اضافہ ہوا، جبکہ ڈالر کی اوسط شرحِ مبادلہ میں 0.12 فیصد معمولی کمی ریکارڈ کی گئی۔ ان عوامل کے نتیجے میں ایل پی جی کی صارف قیمت میں 11.8 کلوگرام کے فی سلنڈر 244.14 روپے، یعنی 8 فیصد اضافہ ہوا ہے جبکہ فی کلوگرام قیمت میں 20.68 روپے اضافہ ہوا ہے۔

مزید خبریں