بلوچستان سپیشل ڈویلپمنٹ انیشیٹیو کے تحت صوبے بھر میں فراہمی آب کے منصوبے تیزی سے جاری، نئے مالی سال میں 740 سکیموں کے لیے 6 ارب 21 کروڑ مختص

کوئٹہ۔1اکتوبر (اے پی پی):بلوچستان سپیشل ڈویلپمنٹ انیشیٹیو (بی ایس ڈی آئی ) کے تحت عوام کو پینے کے صاف پانی کی بلا تعطل فراہمی کے لیے شروع کیے گئے منصوبوں پر تیزی سے عمل درآمد جاری ہے۔ جاری سرکاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ مالی سال 26 ۔2025کے دوران صوبے بھر میں واٹر سپلائی کے 709 اہم منصوبے کامیابی سے مکمل کیے گئے، جن میں اہداف کی تکمیل کی …

کوئٹہ۔1اکتوبر (اے پی پی):بلوچستان سپیشل ڈویلپمنٹ انیشیٹیو (بی ایس ڈی آئی ) کے تحت عوام کو پینے کے صاف پانی کی بلا تعطل فراہمی کے لیے شروع کیے گئے منصوبوں پر تیزی سے عمل درآمد جاری ہے۔

جاری سرکاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ مالی سال 26 ۔2025کے دوران صوبے بھر میں واٹر سپلائی کے 709 اہم منصوبے کامیابی سے مکمل کیے گئے، جن میں اہداف کی تکمیل کی مجموعی شرح 98 فیصد ریکارڈ کی گئی۔گزشتہ مالی سال کے دوران صوبے میں فراہمی آب کے ان منصوبوں کے لیے مجموعی طور پر 5 ارب 63 کروڑ روپے کے فنڈز مختص کیے گئے تھے جن کے بروقت استعمال سے دور دراز علاقوں میں پانی کی قلت کے خاتمے میں نمایاں مدد ملی۔

حکام کے مطابق جاری مالی سال 27 ۔2026کے دوران بلوچستان کے تمام 41 اضلاع میں پانی کی قلت کو دور کرنے اور رسائی بہتر بنانے کے لیے 740 نئے واٹر سپلائی منصوبوں کا ہدف مقرر کیا گیا ہے، جس کے لیے صوبائی بجٹ میں 6 ارب 21 کروڑ روپے کے خطیر فنڈز مختص کیے گئے ہیں۔ دوسری جانب صوبے کے مختلف اضلاع کے شہریوں نے بی ایس ڈی آئی پروگرام کے تحت ان منصوبوں کو ایک بڑی نعمت قرار دیتے ہوئے حکومت کے اس اقدام کو سراہا ہے۔