ماضی کے نامور اداکار، ہدایتکار، فلمساز سید کمال کی17 ویں برسی منائی گئی

اسلام آباد۔1اکتوبر (اے پی پی):ماضی کے نامور اداکار، ہدایتکار، فلمساز سید کمال کی17 ویں برسی منائی گئی۔ سید کمال 27 اپریل 1934 کو بھارت کے شہر میرٹھ میں پیدا ہوئے اور 1957 کو پاکستان منتقل ہو گئے، انہوں نے اپنی پہلی فلم ’’ٹھنڈی سڑک‘‘ بنائی۔ سید کمال نے اپنے فلمی کیریئر کا آغاز قیام پاکستان سے قبل ممبئی میں بننے والی فلم’’باغی سردار‘‘کے ایک مختصر کردار سے کیا۔انہوں نے 2000 …

اسلام آباد۔1اکتوبر (اے پی پی):ماضی کے نامور اداکار، ہدایتکار، فلمساز سید کمال کی17 ویں برسی منائی گئی۔ سید کمال 27 اپریل 1934 کو بھارت کے شہر میرٹھ میں پیدا ہوئے اور 1957 کو پاکستان منتقل ہو گئے،

انہوں نے اپنی پہلی فلم ’’ٹھنڈی سڑک‘‘ بنائی۔ سید کمال نے اپنے فلمی کیریئر کا آغاز قیام پاکستان سے قبل ممبئی میں بننے والی فلم’’باغی سردار‘‘کے ایک مختصر کردار سے کیا۔انہوں نے 2000 تک 84 فلموں میں کام کیا جن میں 75 اردو، 8 پنجابی اور ایک پشتو فلم شامل تھی۔ سید کمال کی مشہور فلموں میں زمانہ کیا کہے گا، آشیانہ،ایسا بھی ہوتا ہے، ایک دل دو دیوانے، بہن بھائی ، روڈ ٹو سوات اور نئی لیلیٰ نیا مجنوں سرفہرست ہیں۔

انہوں نے بطور فلمساز اور ہدایتکار بھی متعددفلمیں بنائیں جن میں جوکر، شہنائی ، ہیرو، آخری حملہ، انسان اور گدھا، جٹ کڑیاں توں ڈردا، آج دی کڑیاں، کل دے منڈے اور سیاست وغیرہ شامل ہیں ۔سید کمال کو ان کی اداکاری پر متعدد ایوارڈز سے بھی نوازا گیا جن میں تین نگار ایوارڈز کے علاوہ لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ بھی شامل ہے۔ سید کمال یکم اکتوبر 2009 کو کراچی میں انتقال کر گئے۔ان کی برسی کے موقع پر شوبز انڈسٹری اور ان کے مداحوں کی جانب سے بھرپور خراج عقیدت پیش کیاگیا۔

مزید خبریں