اردو ادیب عبید اللہ بیگ کی 90 ویں سالگرہ منائی گئی

اسلام آباد۔1اکتوبر (اے پی پی):معروف دانشور، اردو ادیب، ناول نگار اور کالم نگار عبید اللہ بیگ کی 90 ویں سالگرہ منائی گئی۔ عبید اللہ بیگ یکم اکتوبر 1936 کو بھارت کے شہر رام پور میں پیدا ہوئے اور قیام پاکستان کے بعد خاندان کے ہمراہ پاکستان آئے اور کراچی میں سکونت اختیار کر لی۔ عبید اللہ بیگ نے 1970کی دہائی میں افتخار عارف اور بعد ازاں 1990 کی دہائی میں …

اسلام آباد۔1اکتوبر (اے پی پی):معروف دانشور، اردو ادیب، ناول نگار اور کالم نگار عبید اللہ بیگ کی 90 ویں سالگرہ منائی گئی۔ عبید اللہ بیگ یکم اکتوبر 1936 کو بھارت کے شہر رام پور میں پیدا ہوئے اور قیام پاکستان کے بعد خاندان کے ہمراہ پاکستان آئے اور کراچی میں سکونت اختیار کر لی۔

عبید اللہ بیگ نے 1970کی دہائی میں افتخار عارف اور بعد ازاں 1990 کی دہائی میں غازی صلاح الدین کے ہمراہ پاکستان ٹیلی ویژن کے مشہور پروگرام ’’کسوٹی‘‘میں حصہ لیا اور اس پروگرام نے بہت شہرت حاصل کی۔ اپنی وفات تک وہ اسی طرز کا پروگرام پاکستان کے ایک نجی ٹیلی ویژن چینل کے لئے بھی کرتے رہے۔

عبید اللہ بیگ نے انسان زندہ ہے اور راجپوت کے ٹائٹل سے دو ناول بھی تحریر کئے۔ عبید اللہ بیگ کی تعلیم، ذرائع ابلاغ اور ادب کے حوالہ سے خدمات کے اعتراف میں انہیں تمغہ حسن کارکردگی سمیت مختلف اعزازات سے بھی نوازا گیا۔ عبید اللہ بیگ 22 جون 2012 کو کراچی میں انتقال کر گئے۔ ان کی سالگرہ کے موقع پر علمی، ادبی اور صحافتی حلقوں کی جانب سے انہیں بھرپور خراج عقیدت پیش کیا گیا۔

مزید خبریں