بین الاقوامی منڈیوں میں خام تیل، سونے اور زرعی اجناس کی قیمتوں میں اضافہ

اسلام آباد۔1اکتوبر (اے پی پی):بین الاقوامی منڈیوں میں جمعرات کو خام تیل، سونے اور بیشتر زرعی اجناس کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔بلومبرگ کی رپورٹ کے مطابق امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کے مستقبل کے سودے 2.11 ڈالر بڑھ کر 92.53 ڈالر فی بیرل جبکہ برینٹ کروڈ کے مستقبل کے سودے 2.15 ڈالر اضافے سے 100.18 ڈالر فی بیرل میں طے پائے۔ سپاٹ گولڈ کی قیمت 4.79 ڈالر بڑھ کر …

اسلام آباد۔1اکتوبر (اے پی پی):بین الاقوامی منڈیوں میں جمعرات کو خام تیل، سونے اور بیشتر زرعی اجناس کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔بلومبرگ کی رپورٹ کے مطابق امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کے مستقبل کے سودے 2.11 ڈالر بڑھ کر 92.53 ڈالر فی بیرل جبکہ برینٹ کروڈ کے مستقبل کے سودے 2.15 ڈالر اضافے سے 100.18 ڈالر فی بیرل میں طے پائے۔

سپاٹ گولڈ کی قیمت 4.79 ڈالر بڑھ کر 4162.20 ڈالر فی اونس جبکہ چاندی کی قیمت 0.24 ڈالر اضافے سے 60.33 ڈالر فی اونس ریکارڈ کی گئی۔ زرعی اجناس میں گندم کی قیمت 4.25 ڈالر اضافے سے 680 ڈالر فی بشل ، مکئی 1.50 ڈالر اضافے سے 502.25 ڈالر ہوگئی۔ کاٹن کی قیمت میں 0.11 ڈالر فی یونٹ کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ زندہ مویشیوں کی قیمت 1.90 ڈالر اضافہ کے بعد 222.70ڈالرہوگئی۔

مزید خبریں