وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور کی چین کے قومی دن پرصدر شی جن پنگ اور برادر چینی عوام کو مبارکباد

اسلام آباد۔1اکتوبر (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے چین کے قومی دن پرصدر شی جن پنگ اور برادر چینی عوام کو دلی مبارک باد پیش کی ہے ۔ جمعرات کو ایک تہنیتی پیغام میں انہوں نے کہا کہ پاکستان اور چین کی دوستی باہمی اعتماد، احترام اور مشترکہ امنگوں پر قائم ہے،پاکستان اور چین کے سفارتی تعلقات کے 75 سال مکمل ہونے پر فخر …

اسلام آباد۔1اکتوبر (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے چین کے قومی دن پرصدر شی جن پنگ اور برادر چینی عوام کو دلی مبارک باد پیش کی ہے ۔

جمعرات کو ایک تہنیتی پیغام میں انہوں نے کہا کہ پاکستان اور چین کی دوستی باہمی اعتماد، احترام اور مشترکہ امنگوں پر قائم ہے،پاکستان اور چین کے سفارتی تعلقات کے 75 سال مکمل ہونے پر فخر ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سٹریٹجک کوآپریٹو پارٹنرشپ پاکستان اور چین کی قابل فخر شراکت داری ہے۔

انہوں نے کہا کہ سی پیک 2.0 کے تحت پاکستان اور چین کا اقتصادی تعاون نئے مرحلے میں داخل ہو رہا ہے،سی پیک 2.0 میں زراعت، آئی ٹی، ٹیکنالوجی، معدنیات اور صنعتی ترقی پر توجہ مرکوز ہے،پاکستان اور چین مضبوط تر شراکت داری اور مشترکہ مستقبل کی جانب ساتھ آگے بڑھ رہے ہیں

مزید خبریں