ڈی جی این سی سی آئی اے سید علی ناصر رضوی کا گوجرانوالہ سرکل کا دورہ، تفتیش میرٹ پر کرنے اور شہریوں کو فوری انصاف کی فراہمی کی ہدایت

اسلام آباد۔1اکتوبر (اے پی پی):نیشنل سائبر کرائم انویسٹیگیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) کے ڈائریکٹر جنرل سید علی ناصر رضوی نے پنجاب بھر کے مختلف سرکلز کے دوروں کے سلسلے میں فیصل آباد، ملتان اور ساہیوال کے بعد گوجرانوالہ سرکل کا دورہ کیا جہاں انہوں نے دفتری ورکنگ، آپریشنل اور انتظامی امور کا تفصیلی معائنہ کیا۔ ترجمان این سی سی آئی اے کے مطابق، ڈی جی سید علی ناصر …

اسلام آباد۔1اکتوبر (اے پی پی):نیشنل سائبر کرائم انویسٹیگیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) کے ڈائریکٹر جنرل سید علی ناصر رضوی نے پنجاب بھر کے مختلف سرکلز کے دوروں کے سلسلے میں فیصل آباد، ملتان اور ساہیوال کے بعد گوجرانوالہ سرکل کا دورہ کیا جہاں انہوں نے دفتری ورکنگ، آپریشنل اور انتظامی امور کا تفصیلی معائنہ کیا۔

ترجمان این سی سی آئی اے کے مطابق، ڈی جی سید علی ناصر رضوی نے دورے کے دوران انویسٹیگیشن برانچ، شکایات سیل اور ریکارڈ مینٹیننس کے نظام کا جائزہ لیا اور سرکل کی مجموعی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا۔دورے کے موقع پر انہوں نے سرکل کے افسران اور اہلکاروں سے تفصیلی ملاقات کی، ان کے ساتھ پیشہ ورانہ امور پر تبادلہ خیال کیا اور عملے کو درپیش مسائل سن کر ان کے فوری حل کی یقین دہانی کرائی۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈی جی این سی سی آئی اے سید علی ناصر رضوی نے واضح کیا کہ سائبر کرائم سے متاثرہ شہریوں کو بروقت انصاف کی فراہمی اور تمام مقدمات کی تفتیش میرٹ پر مکمل کرنا ایجنسی کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ملک سے سائبر کرائم کے ناسور کے خاتمے اور ڈیجیٹل سپیس میں شہریوں کے تحفظ کے لیے تمام تر دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے

مزید خبریں