وزیراعظم محمد شہباز شریف کا ملائیشین ہم منصب کو ٹیلی فون
وزیراعظم محمد شہباز شریف کا ملائیشین ہم منصب کو ٹیلی فون، وزیراعظم انور ابراہیم کے بڑے بھائی کے انتقال پر دلی تعزیت کا اظہار کیا، باہمی تعلقات مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ

مزید خبریں
اسلام آباد۔1اکتوبر (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف اور ملائیشیا کے وزیراعظم انور ابراہیم نے پاکستان اور ملائیشیا کے تعلقات کو مزید مضبوط بنانے اور بالخصوص اقتصادی تعاون کو فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔
جمعرات کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک بیان میں وزیراعظم نے کہا کہ انہوں نے ملائیشیا کے وزیراعظم انور ابراہیم سے ٹیلی فون پر ان کے بڑے بھائی کے انتقال پر دلی تعزیت کا اظہار کیا اور مرحوم کی مغفرت اور اس مشکل وقت میں ان کے اور ان کے خاندان کے لیے صبر اور سکون کی دعا کی ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ انہوں نے پاکستان اور ملائیشیا کے تعلقات کو مزید مضبوط بنانے اور بالخصوص اقتصادی تعاون کو فروغ دینے کے عزم کا بھی اعادہ کیا ہے








