بحریہ یونیورسٹی اور یونیورسٹی آف سیالکوٹ کے درمیان تعلیمی تعاون اور صنعت سے روابط کے فروغ کے لیے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیے گئے
بحریہ یونیورسٹی اور یونیورسٹی آف سیالکوٹ کے درمیان تعلیمی تعاون اور صنعت سے روابط کے فروغ کیلئے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط

مزید خبریں
اسلام آباد۔1اکتوبر (اے پی پی):بحریہ یونیورسٹی اور یونیورسٹی آف سیالکوٹ کے درمیان تعلیمی تعاون اور صنعت سے روابط کے فروغ کے لیے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیے گئے۔ مفاہمت کی یادداشت کا مقصد مشترکہ تحقیقی سرگرمیوں، طلبہ کے لیے انٹرن شپ کے مواقع، اساتذہ کے باہمی تعاون اور صنعت و تعلیمی اداروں کے درمیان روابط کو مزید مضبوط بنانا ہے۔
اس تعاون کے تحت دونوں جامعات تحقیق، علمی سرگرمیوں اور طلبہ و اساتذہ کے لیے پیشہ ورانہ ترقی کے مواقع بڑھانے کے لیے مشترکہ اقدامات کریں گی۔ مفاہمت سے طلبہ کو عملی تجربات اور صنعت سے وابستہ مواقع میسر آنے کے ساتھ ساتھ تحقیق اور اختراع کے شعبوں میں بھی تعاون کو فروغ ملے گا۔








