وزارت مذہبی امور نے حج 2027 کے لیےاداروں اور نجی رجسٹرڈ کمپنیوں سے لیبر کوٹہ پر حج کی درخواستوں کی وصولی کا آغاز کر دیا ہے
وزارت مذہبی امور کا حج 2027 کیلئے اداروں اور نجی رجسٹرڈ کمپنیوں سے لیبر کوٹہ پر حج کی درخواستوں کی وصولی کا آغاز

مزید خبریں
اسلام آباد۔1اکتوبر (اے پی پی):وزارت مذہبی امور نے حج 2027 کے لیےاداروں اور نجی رجسٹرڈ کمپنیوں سے لیبر کوٹہ پر حج کی درخواستوں کی وصولی کا آغاز کر دیا ہے۔ جمعرات کو ترجمان مذہبی امور کے مطابق جو ادارہ ،کمپنی یا کارپوریشن اپنے خرچ پر اپنے کم آمدن والے ملازمین کو حج 2027 کروانا چاہتی ہے، ان کے لئے وزارت مذہبی امور نے نیشنل آئی ٹی بورڈ کی تیار کردہ حج پورٹل کے ذریعے لیبر کوٹہ کی درخواستوں کی وصولی کا آغاز کر دیا ہے۔اس کوٹے کے تحت کمپنیوں اور اداروں کی جانب سے صرف کم آمدن والے ملازمین، صنعتی کارکنان ، کان کن اور دیگر اہل مزدوروں (لیبر) کے لیے حج کی درخواستیں جمع کرائی جا سکتی ہیں۔
درخواست دینے کا طریقہ انتہائی آسان ہے جس کے تحت حج پورٹل hajj.mora.gov.pk پر جائیں، اپنی کمپنی یا ادارے کا اکائونٹ بنائیں، لاگ ان کریں، متعلقہ ملازمین یا درخواست گزاروں کی تفصیلات درج کریں اور درخواست وزارت مذہبی امور کو آن لائن ارسال کر دیں۔وزارت کی جانب سے درخواست کی منظوری اور واجبات کی ادائیگی کا اعلان اور طریقہ کار بھی حج پورٹل کے ذریعے ہی جاری کیا جائے گا۔حج واجبات کی ادائیگی صرف متعلقہ کمپنی کے اکائونٹ سے ہی وصول کی جائے گی۔ انفرادی طور پر واجبات جمع کروانے کی اجازت نہیں ہے۔








