گزشتہ سال کے حجاج پرائیویٹ حج کمپنیوں کے خلاف اعتراضات جمع کروانے کے لئے وزارت سے رابطہ کریں، وزارت مذہبی امور

وزارت مذہبی امور نے کہا ہے کہ پرائیویٹ حج کمپنیوں کے خلاف اعتراضات جمع کروانے کے لئے گزشتہ سال کے پرائیویٹ حجاج کسی شکایت کی صورت میں وزارت سے رابطہ کریں

اسلام آباد۔1اکتوبر (اے پی پی):وزارت مذہبی امور نے کہا ہے کہ پرائیویٹ حج کمپنیوں کے خلاف اعتراضات جمع کروانے کے لئے گزشتہ سال کے پرائیویٹ حجاج کسی شکایت کی صورت میں وزارت سے رابطہ کریں۔ وزارت مذہبی امور کے ترجمان کاکہنا ہے کہ شکایات جمع کرانے کا یہ آخری موقع ہے ، شکایت کے ساتھ متعلقہ ثبوت بھی فراہم کرنا ضروری ہوگا۔

پرائیویٹ حجاج اپنی شکایات 20 اکتوبر سے قبل لازمی جمع کروائیں ، شکایت نہ ہونے کی صورت میں پرفارمنس گارنٹی واپسی کا سلسلہ 20 اکتوبر کے بعد شروع ہو جائے گا۔شکایت بذریعہ ڈاک یا ای میل سیکشن افسر مانیٹرنگ کو بھجوائی جا سکتی ہے۔20 اکتوبر 2026ء کے بعد موصول ہونے والی شکایات پر کارروائی نہیں ہوگی۔20 اکتوبر کے بعد حج منظم کمپنیوں کا معاملہ حتمی طور پر نمٹا دیا جائے گا۔

مزید خبریں