بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی نے نمل کے زیر اہتمام منعقدہ پہلے جشن ترجمہ ایوارڈز میں دو اعزازات حاصل کر لئے

بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد نے نیشنل یونیورسٹی آف ماڈرن لینگویجز (نمل) کے زیر اہتمام منعقدہ پہلے جشن ترجمہ ایوارڈز میں دو اعزازات حاصل کر لئے

اسلام آباد۔1اکتوبر (اے پی پی):بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد نے نیشنل یونیورسٹی آف ماڈرن لینگویجز (نمل) کے زیر اہتمام منعقدہ پہلے جشن ترجمہ ایوارڈز میں دو اعزازات حاصل کر لئے۔یونیورسٹی کے شعبہ ترجمہ و ترجمانی، کلیہ عربی کی بی ایس ترجمہ و ترجمانی کے آخری سمسٹر کی طالبہ عیشہ عارف نے بہترین ابھرتی ہوئی مترجم 2026ء کا ایوارڈ حاصل کیا۔

اسی تقریب میں بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی کے شعبہ انگریزی کی ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر اسماء منصور نے جنگی ادب کے زمرے میں بہترین ترجمہ ایوارڈ حاصل کیا۔ انہیں یہ اعزاز معروف اردو افسانہ نگار حسن منظر کے ناول ’’حبس‘‘ کے انگریزی ترجمے ’’سفوکیشن‘‘ پر دیا گیا۔

جشن ترجمہ ایوارڈز کا انعقاد نیشنل یونیورسٹی آف ماڈرن لینگویجز اسلام آباد نے ترجمہ کے شعبے میں نمایاں خدمات اور تخلیقی کاوشوں کے اعتراف کے لئے کیا تھا۔

 

مزید خبریں