اوگرا کاجمعہ کے لئے پٹرولیم مصنوعات کی ایکس ڈپو قیمتوں میں ردوبدل کا نوٹیفکیشن جاری

اوگرا کاجمعہ کے لئے پٹرولیم مصنوعات کی ایکس ڈپو قیمتوں میں ردوبدل کا نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد۔1اکتوبر (اے پی پی):اوگرا نے حکومتی پٹرولیم پرائسنگ میکنزم کے تحت کل (جمعہ) کے لئے پٹرولیم مصنوعات کی ایکس ڈپو قیمتوں میں ردوبدل کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔جمعرات کو پٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 1 روپے 1 پیسے فی لٹر کمی کی گئی ہے جس کے بعد نئی قیمت 399 روپے 34 پیسے ہو گئی ہے۔

اسی طرح پٹرول کی قیمت میں 3 روپے 26 پیسے فی لٹر اضافے کے بعد نئی قیمت 390 روپے 66 پیسے مقرر کی گئی ہے۔ پٹرولیم ڈویژن نے کہا ہے کہ اعلان کردہ قیمتیں عالمی مارکیٹ میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں سے منسلک ہیں، عالمی مارکیٹ میں تبدیلیوں، پلاٹس ریٹس، پریمیم اور دیگر اخراجات کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کیا گیا۔

مزید خبریں