نائب وزیرِ اعظم محمد اسحاق ڈار کی زیر صدارت جوائنٹ پاک گلوبل ٹیک فیسلٹی کے قیام کے حوالے سے اعلیٰ سطحی اجلاس ، قدرتی آفات کے خلاف پاکستان کی مزاحمتی صلاحیت کو مضبوط بنانے کی ضرورت پر زور

نائب وزیرِ اعظم/وزیرِ خارجہ محمد اسحاق ڈار نے موسمیاتی تبدیلی کے پیش نظر بار بار آنے والی قدرتی آفات کے خلاف پاکستان کی مزاحمتی صلاحیت کو مضبوط بنانے کی ضرورت پر زور دیا ہے

اسلام آباد۔1اکتوبر (اے پی پی):نائب وزیرِ اعظم/وزیرِ خارجہ محمد اسحاق ڈار نے موسمیاتی تبدیلی کے پیش نظر بار بار آنے والی قدرتی آفات کے خلاف پاکستان کی مزاحمتی صلاحیت کو مضبوط بنانے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

ترجمان دفترِ خارجہ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق ان خیالات کا اظہار انھوں نے این ڈی ایم اے کے نیشنل ایمرجنسیز آپریشن سینٹر (این ای او سی) میں جوائنٹ پاک گلوبل ٹیک فیسلٹی کے قیام کے حوالے سے ایک اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کے دوران کہی۔ چیئرمین این ڈی ایم اے نے اجلاس کو این ای او سی کے آفات کی نگرانی، پیشگی وارننگ، تیاری اور مربوط ردِعمل میں کردار پر بریفنگ دی۔ انہوں نے این ڈی ایم اے کے نیکسٹ جنریشن ٹیکنالوجی منصوبے اور موثر آفات کے انتظام میں بین الاقوامی تعاون کے لئے گلوبل ریزیلینس حب قائم کرنے کے منصوبوں کا بھی خاکہ پیش کیا۔ نائب وزیرِ اعظم/وزیرِ خارجہ نے موسمیاتی تبدیلی کے پیش نظر پاکستان کی حساسیت کے باعث بار بار آنے والی قدرتی آفات کے خلاف پاکستان کی مزاحمتی صلاحیت کو مضبوط بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔

انہوں نے مصنوعی ذہانت اور ڈیجیٹل ٹیکنالوجیز کے مؤثر استعمال کا مطالبہ کیا تاکہ تمام تر توجہ ردِعمل پر مبنی رویے سے پیشگی وارننگ اور تیاری کی طرف منتقل کی جا سکے۔ انہوں نے طے شدہ منصوبوں کے مؤثر اور مربوط نفاذ پر بھی زور دیا۔ اجلاس میں وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی و ماحولیاتی رابطہ کاری ڈاکٹر مصدق ملک، چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر ملک، وزیراعظم کے معاونِ خصوصی طارق باجوہ، سیکرٹری اقتصادی امور ڈویژن اور وزارت منصوبہ بندی و ترقی، وزارت خزانہ اور وزارت خارجہ امور کے سینئر افسران کے علاوہ این ڈی ایم اے کے افسران نے شرکت کی۔

مزید خبریں